ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی اداروں کےترقیاتی فنڈز کےاستعمال پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بلدیاتی اداروں کی بحالی کےباوجود ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کےاستعمال پر پابندی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔جسٹس شاہد جمیل خان کل 18 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔
 چئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد نے چویدری عمران رضا چدھڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی, جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ دلائل دیں گے۔درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی ادارے بحال کیے گئے ہیں ۔

بلدیاتی اداروں کے بجٹ اجلاس کی منظوری کے باوجود ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جاریے۔۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پنجاب کو بجٹ ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے۔