(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گردشی قرض ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اس ضمن میں وزارت خزانہ نے تیل و گیس کی تمام کمپنیوں سے سالانہ منافع کا حساب مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت گردشی قرض پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ نے تیل و گیس کی تمام کمپنیوں سے سالانہ منافع کا حساب مانگ لیا، کمپنیوں نے گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کو ڈیویڈنڈ ادا نہیں کیا، کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کو گردشی قرض ادا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کو جی ڈی آر جاری کرنے کیلئے استعمال کرنے کی تجویز پر غور آئی، تیل وگیس کی سرکاری کمپنیوں کے منافع سے حکومت اپنے حصے کا گردشی قرض ادا کرے گی، آئی ایم ایف کو گردشی قرض ختم کرنے والے منصوبے پر عملدرآمد سے بھی قرض کو کم کیا جائے گا۔