فائزر کی اینٹی وائرل میڈیسن دوسرےممالک میں بنانے کی اجازت

Pfizer agrees to let other companies make its Covid pill to allow broader global access
کیپشن: Pfizer agrees to let other companies make its Covid pill to allow broader global access
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : امریکی  دواسازکمپنی فائزر نے اپنی اینٹی وائرل کووڈ 19 میڈیسن کو دوسرے ممالک میں تیار کرنے کی اجازت دے دی

95 ممالک اس دوا کو انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ گروپ میڈیسینز پیشنٹ پول کے ساتھ لائسنسنگ معاہدے کے تحت تیار کرسکیں گے۔فائزر کمپنی کے مطابق کلینکل ٹرائل میں اس کی تیار کردہ دوا کووڈ سے متاثر ہونے پر بالغ افراد میں ہسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ 89 فیصد تک مؤثر دریافت ہوئی تھی۔ 

فائزر اور ایم پی پی کے درمیان اس معاہدے سے اقوام متحدہ کے زیرتحت اس گروپ کی جانب سے اہل دوا ساز کمپنیوں کو سب لائسنس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے طور پر پی ایف 07321332 تیار کرسکیں،جبکہ فائزر کی جانب سے ان گولیوں کو پیکسلویڈ برانڈ کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔ اس دوا میں ایک ایچ آئی وی دوا ریٹوناویر کے ساتھ استعمال کیا جائے گا جو پہلے ہی عام دستیاب ہے۔