دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم شہریوں کیلئےکھل گیا

world largest aquarium open in abu dhabi
کیپشن: world largest aquarium open in abu dhabi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوےرکھے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں  دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو شہریوں  کھول دیا گیا۔25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی۔ جس میں شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے شامل ہیں۔

پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت خوش ہے۔ یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی مقام میں مقبوبلیت حاصل کرنے کے لیے یہ ایکیوریم ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ 

نیشنل ایکوریم ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا سات میٹر لمبا سانپ رکھا گیا ہے۔ سُپر اسنیک نامی اژدھے کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔ ایکوریم کی سیر کرنے میں سیاحوں کو دو گھنٹے تک کا وقت لگے گا۔