سرکاری بابو الائونس بند، اب ملیں گے کام کے دام

سرکاری بابو الائونس بند، اب ملیں گے کام کے دام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سرکاری محکموں کے بابو کو اب اضافی الائونس نہیں ملے گا، پنجاب حکومت نے محکموں کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے،جس کے تحت افسر شاہی کے اضافی الائونس اور مراعات کو محکمانہ کارکردگی سے مشروط کردیا گیا ہے- اور بتایا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری افسر کو بغیر کو ئی کارکردگی دکھائے اضافی الائونس نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہاگیا ہے کہ اگر افسر شاہی نے اضافی الائونس یا مراعات لینا ہے تو انہیں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پنجاب حکومت نے محکموں کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے مناسب قدم اٹھالیا ہے۔

 مزیدکہا گیا ہے کہ ، کسی بھی محکمہ کے لئے اچھی کارکردگی کے بغیراضافی مراعات کی منظوری کا کابینہ کمیٹی کے پاس تو کوئی جواز موجود ہے نہیں،سفارشات میں واضح کہا گیا ہے، کہ سرکاری اداروں کو اضافی مراعات کے حصول کے لیے محکمانہ کارکردگی اور سرکاری نظام کو موثر بنانا ہوگا- سفارشات میں کہا گیا ہے کہ محکمے الائونسز میں اضافے کے بجائے ہیومن ریسورس سسٹم میں بہتری کے پروگرام منظور کروائیں- وزیراعلی پنجاب نے ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے-وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو اضافی مراعات دی جائیں گے۔