ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل، جیتنے والی ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے ملیں گے ؟ پتا چل گیا

پی ایس ایل فائنل، جیتنے والی ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے ملیں گے ؟ پتا چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اسے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایلایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے ۔ میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہناہے کہ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں ، ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اپنی پرفارمنس سے پانسہ پلٹ دیتے ہیں ۔دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ بڑا فائنل ہونے جارہاہے ،د ونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی ، ہم یہ فائن ڈین جونز کیلئے کھیلیں گے۔

 واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو فخر زمان ، محمد حفیظ ، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی جیسے خطرناک مقامی جبکہ بین ڈنک اور ڈیوڈ ویساکی صورت میں خطرناک اور جارحانہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔کراچی کنگز میں محمد عامر ، بابرا عظم ، شرجیل خان ، والٹن اور ایلکس ہیلز کی صورت میں بڑے نام شامل ہیں ۔فائنل میچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے سٹیڈیم روڈ کو میچ سے قبل بند کر دیا جائے گا ، لیاقت آباد دس نمبر سے آنے والی ٹریفک حسن سکوائر پل سے نیو ٹاﺅن موڑا جائے گا ، نیپا سے حسن سکوائر جانے والی ٹریکف بھی سیدھا نیو ٹاﺅن بھیجی جائے گی ، راشد منہاس روڈ سے سٹیڈیم براستہ ڈالیمار روڈ شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، شہری نیپا ، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم ، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکیں گے ۔