انفارمیشن سسٹم کاایک اور انوکھا کارنامہ،میرٹ کا قتل عام

انفارمیشن سسٹم کاایک اور انوکھا کارنامہ،میرٹ کا قتل عام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول انفارمیشن سسٹم نے ان سروس پرموشن پانے والے سینکڑوں اساتذہ کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی،سکول انفارمیشن سسٹم نے میرٹ پر آنے والے اساتذہ کو فہرست سے ہی غائب کردیا ۔جس کے باعث اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق :سکول انفارمیشن سسٹم کا ایک اور انوکھا کارنامہ ، سیس نے ان سروس پرموشن پانے والے اساتذہ کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی۔سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث ان سروس پرموشن پانے والے سینکڑوں اساتذہ پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم نے میرٹ پر پہلے نمبر پر آنے والے اساتذہ کو نیچے کردیاہے، جبکہ سسٹم میں خرابی کے باعث کم میرٹ والے اساتذہ اوپر آگئے۔ 

واضح رہے ،اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے ،نہ ہی کوئی ان کا پرسان حال ہے۔پریشان حال اساتذہ نے کہا ہے کہ انکا تمام ڈیٹا ڈیجٹلائز ہونے کے باجود میرٹ کا قتل عام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق میرٹ کیخلاف سکولوں میں تعیناتیوں پر سی ای او ایجوکیشن کے پاس درخواستوں کے انبار لگ گئے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں وقتی طور پر خرابی تھی جسے درست کرلیا گیا ہے۔مزید یہ کہ انکا کہنا ہے کی تعیناتیاں اور میرٹ ہم نے نہیں بلکہ پی آئی ٹی بی نے بنایا ہے۔سینکڑوں ان سروس پرموشن پانے والے اساتذہ کے میرٹ کو ضائع کر دیا گیا ہے۔جو اتنے سالوں سے پرموشن کی آس پر بیٹھے تھے ، پرموشن کا نمبر آنے پر ان کو پہلے سے آخری نمبر پر پہنچا دیا گیا ہے۔