(سٹی42) پنجاب میں اعلیٰ سطح کےتقرروتبادلے کردیئے گئے، سیکریٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کو اوایس ڈی بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اعلیٰ سطح پر تقررو تبادلے کی لہر ایک بار پھر چل پڑی، پنجاب حکومت نے اہم عہدوں پر فائزافسران کو ترقیاں دینے کے ساتھ تبادلے کردیے، اسدرحمان گیلانی کوسیکریٹری ایگری کلچرتعینات کردیاگیا،نسیم صادق ممبربورڈآف ریونیو، فوادہاشم ربانی کوسیکریٹری سپورٹس اور اسلم حیات سیال کو ڈی جی کچی آبادی تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح ڈی جی کچی آبادی خالدمحموداور پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ افتخارعلی سہو او ایس ڈی بنادیا گیا، ساجدظفرڈال کوپرنسپل سیکریٹری ٹووزیراعلیٰ کااضافی چارج دےدیاگیا، سیکریٹری سکولز ایجوکیشن سارہ اسلم کو اوایس ڈی بنادیاگیا،ڈاکٹرمحمدسہیل شہزادکوسیکریٹری سکولزایجوکیشن کااضافی چارج مل گیا، ممبرپی اینڈ ڈی محمدشفیق احمد، ایڈیشنل چیف سیکریٹری علی طاہر، سیکریٹری لٹریسی سمیرا صمدکواوایس ڈی بنادیاگیا جبکہ ندیم محبوب کوسیکریٹری لٹریسی کاایڈیشنل چارج دےدیاگیا۔
گزشتہ ماہ ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ ہوئی، ان لینڈریونیوسروس کے گریڈ 18 اور 19کے 37افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے گئےتھے، ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کا آرٹی او ٹو سے کارپوریٹ آرٹی او جبکہ کارپوریٹ آرٹی او کی ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر شازیہ گل کا لارج ٹیکس پیئریونٹ میں تبادلہ کیا گیا . ایڈیشنل کمشنر محمد عرفان کا سی آرٹی او سے ایل ٹی یو ,ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی فیصل آباد بلال حسن کا سی آر ٹی او لاہور میں تبادلہ کردیا گیا.
علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر سحر آفتاب بٹ کا آرٹی او ٹو سے لارج ٹیکس پیئریونٹ ,سیکرٹری ٹیکس پیئرآڈٹ عامرہ سرور کا اسلام آباد سے ایل ٹی یو لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ عروج مہوش رضوی کا سی آرٹی او جبکہ ڈپٹی کمشنر صارم بھٹی کا سی آرٹی او لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کرکے سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر شہزاد علی خان کا لاہور کے کارپوریٹ آرٹی او سے ایل ٹی یو تبادلہ کردیا کیا گیاتھا۔