پی سی بی کے فٹنس کیمپ کو کھلاڑیوں نےمذاق بنادیا

پی سی بی کے فٹنس کیمپ کو کھلاڑیوں نےمذاق بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام شروع ہونے والا فٹنس کیمپ مذاق بن گیا، کیمپ کیلئے طلب کئے گئے تین میں سے صرف ایک کرکٹر پورے کیمپ کیلئے دستیاب ہوگا۔

پی سی بی نے فٹنس کیمپ کیلئے تین کھلاڑیوں عماد وسیم، محمد عامر اور محمد عرفان کو طلب کررکھا ہے، تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے کیمپ شروع ہونے سے قبل ہی اس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی صرف تین سے چار روز کے لئے کیمپ میں شریک ہوں گے جس کے بعد وہ بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان پورے کیمپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کیمپ کو بنیاد بنا کر ٹی ٹین لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کئے تھے تاہم بعد میں بورڈ حکام نے صرف تین کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا اور اب ان تین میں سے بھی دو کھلاڑی پورے کیمپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ابتدائی طور پر پی سی بی نے کیمپ 13 نومبر سے شروع کرنا تھا تاہم کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی کے باعث کیمپ 18 نومبر سے لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔