سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن میں بہتری نہ آ سکی، لاہور آنے جانے والی 9پروازیں متاثر ہوئیں۔
ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق 6 پروازیں منسوخ جبکہ 3 تاخیر کا شکار رہیں، طیاروں میں کمی اوردیگر فنی خرابیوں کے باعث ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264، کراچی جانے والی پرواز پی اے401، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے402 ،اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 386، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے312 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے306 کو منسوخ کر دیا گیا۔
فلائٹ آپریشن میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔