زیشان حیدر: حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ورلڈ ٹریفک ڈے کل سے پوری دنیا سمیت لاہور میں بھی منایا جا رہا ہے، رنگ روڈ اتھارٹی نے اسی حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹریفک ڈے کی مناسبت سے رنگ روڈ اتھارٹی نے ریلی کا انعقاد رنگ روڈ بتی چوک پر کیا۔ ریلی میں تعلیمی اداروں کے بچے، تنظیم ٹی آر ایس ایف نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں ٹرک ایسوسی ایشن کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔پولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی دینا ہے۔