ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیےایک اور اچھی خبر

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیےایک اور اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر، اوایل ایکس کار بازارایکسپو سینٹر میں سجایا جائے گا، جدید اور پرا نے ماڈل کی گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اب گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے مختلف کمپنیوں کے شورومز کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اوایل ایکس نے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے، آج ڈھائی بجے ایکسپو سینٹر میں لگائے جانے والے کار بازر میں ڈیلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جہاں نت نئے ماڈلز کی گاڑیوں اور پرانی کاروں کی خریدو فروخت ہو گی۔ 

شہریوں کو اپنی من پسند مختلف کمپنیوں کی کاریں ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی خریدوفروخت کا مرحلہ بھی آسانی سے طے ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer