ایل ڈی اے کا ایک اور منصوبہ تاخیر کا شکار

ایل ڈی اے کا ایک اور منصوبہ تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شوکت خانم فلائی اوور منصوبے کے بعد ایل ڈی اے کا ایک اور منصوبہ ناقص پلاننگ کی بھینٹ چڑھ گیا ، ایک سال گزر جانے کے باوجود پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ کا فنڈزنہ ملنے کے باعث کام بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کا پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ بھی بد انتظامی کا شکار ہوگیا، ایک سال گزر نے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا،منصوبے کے اڑتیس کروڑ واجب الادا ہیں جبکہ فنڈز نہ ملنے سے تعمیراتی کام بند پڑا ہے ،، کنٹریکٹرز نے مارکیٹ سے ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر کام بند کررکھا ہے، ایل ڈی اے کے بجٹ میں منصوبے کے فنڈز ہونے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جارہیں جبکہ التوا سے لاگت میں بھی بے پناہ اضافہ ہورہا ہے ، ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا نے ایک سال قبل کام شروع کیا تھا، جو چار ماہ میں مکمل ہونا تھا ،منصوبے کے ڈیزائن اور فنڈز کے باعث چار مرتبہ تکمیل کی تاریخ تبدیل کی گئی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer