(جنیدریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ کی ترقیاں نہم اورگیارہویں جماعت کے رزلٹ سےمشروط کردیں، پالیسی سےصوبہ بھر کے 50 ہزار اساتذہ کی ترقیاں متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ کی ترقیاں نہم اورگیارہویں جماعت کےرزلٹ سےمشروط کردیں ہیں، اس سےقبل صرف دہم اور بارہویں جماعت کے رزلٹ پر گریڈ 16 ، 17 اور 18 کو ترقیاں دی جاتی تھی، پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ریگولیشن کی پرموشن پالیسی کی وضاحت درست نہیں لی جارہی، انھوں نے بتایا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ مشروط کرنے سے پنجاب بھر کے اساتذہ کی ترقیاں رک جائیں گی۔
رانا عطاء کا مزید کہنا تھا کہ نہم اور گیارہویں کا امتحان فائنل امتحان نہیں ہوتا، پالیسی تبدیل نہ کی گئی تو اساتذہ احتجاج کرنےپر مجبور ہوجائیں گے۔