(جنید ریاض) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نے 2600 پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کے انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کی فہرست جاری کردی، ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اساتذہ کی تعیناتیاں 25 دسمبر کے بعد کی جائیں گی۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور ڈسٹرکٹ کے 400 اساتذہ کے بھی تبادلے کیے جائیں گے۔ 400 اساتذہ کا تبادلہ کرکے سی ای او ایجوکیشن لاہور کی ڈسپوزل پر دے دیا گیا۔ مذکورہ اساتذہ کے تبادلے پرانی درخواستوں پر کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری نے تبادلوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے جبکہ نئی درخواستوں پر تبادلہ جات دسمبر میں کیے جائیں گے۔