ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمان پارک کے اطرف پولیس کی ناکہ بندی، گاڑیوں کی تلاشی

Zaman Park, Roads Blocked, Police Deployment, Trafic Jam, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے بدھ کی سہ پہر کینال روٖڈ پر زمان پارک کے اطراف میں موجودگی بڑھا دی، پولیس نے مال روڈ سے زمان پارک آنے والی ٹریفک آمدو رفت کے لئے بند کردی۔ شام تک زمان پارک کے قریب دھرمپورہ پل، علامہ اقبال روڈ ، مال روڈ، گڑھی شاہو کینال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

سڑیکیں اچانک بلاک کئے جانے کی وجہ سے دھرم پورہ پل پر ٹریفک جام ہو گیا، ٹریفک پولیس کی کوشش کے باوجود شام سات بجے تک پل پر ٹریفک کا غیر معمولی دباو ہے۔

نہر والی سڑک پر ڈنڈوں سے  لیس بلٹ پروف جیکٹس پہنے پولیس اہلکارموبائل وینز کے ہمراہ موجود ہیں۔ 

پولیس کی جانب سے کینال روڈ سے مال روڈ اور زمان پارک آنے والی بڑی گاڑیوں کی تلاشی لے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکن یا پارٹی پرچم موجود ہے، انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ چند گاڑیوں کو پارٹی پرچم ہونے پر زمان پارک کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔