ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، آرمی چیف   

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج کیلئے شہدا اور خاندان انتہائی قابل احترام ہیں ،ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا،آرمی چیف نے یاد گار شہداپھولوں کی چادر چڑھائی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج کیلئے شہدا اور خاندان انتہائی قابل احترام ہیں ،ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

آرمی چیف نے کہاکہ کسی کو یادگار شہدا کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔