ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کمپنیوں کو صارفین سے اضافی میٹر رینٹ کی وصولی روکنے کی ہدایت  

گیس کمپنیوں کو صارفین سے اضافی میٹر رینٹ کی وصولی روکنے کی ہدایت  
کیپشن: Sui gas meter,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گیس کمپنیوں کو صارفین سے اضافہ شدہ گیس میٹر رینٹ کی وصولی روکنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس  میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ میٹر پر 500 روپے ماہانہ کرایہ بہت زیادہ ہے، یہ ظالمانہ ہے ، واپس لیا جائے۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ ایک کیوبک ہیکٹا میٹر تک استعمال کرنے والے صارف کو میٹر کا کرایہ 50 روپے ماہانہ ہے، میڑ رینٹ میں اضافے سے سردیوں میں بل کم آئے گا اور تنخواہ دار طبقہ کو فائدہ ہوگا۔ صارفین پر جنوری فروری کا بل کم ڈالا گیا اور واجبات کی مارچ سے وصولی شروع کی۔

نور عالم خان نے کہا کہ اس سلسلے کو روکا جائے اور صارفین سے سردیوں میں مکمل کیا جائے۔ گیس کی نئے کنیکشنز پر پابندی کیوں نہیں ہٹائی گئی، پی اے سی نے پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے لے کر گئے تھے انھوں نے سمری مسترد کر دی تھی۔ نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی نے گیس کنیکشنز پر پابندی ہٹانے کے لیے اپنی سفارشات وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیں۔