ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا۔