ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں عباد فاروق نے قیادت کے حکم پر کورکمانڈر ہاوس پر حملہ کا اعتراف کر لیا، پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کردیا

 Mian Ibad Farooq, PTI, Core Commander House Attack, Confession, Ticket Holder, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے لاہورر سے صوبائی حلقہ پی پی 148 سےٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے جناح ہاوس پر حملہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار کر لیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں پی ٹی آٗئی کی قیادت  نے فون کالز کیں۔ اس میں تمام ٹکٹ ہولڈر اور لیڈر شپ جن میں یاسمین راشد اورمحمود الرشید شامل تھے موجود تھے۔ ہمیں لبرٹی چوک بلوایا گیا۔ اور بتایا گیا کہ آپ نے یہاں سے کور کمانڈر ہاوس جانا ہےاور وہاں پر آگ لگانی ہے۔ میاں عباد فاروق نے کہا کہ جو کچھ ہوا یہ اچھا نہیں ہوا، ہمیں کسی ادارہ کے خلاف کبھی کوئی ایسی موومنٹ نہیں چلانا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، ہمارا اپنا پاکستان ہے۔ انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ واپس کر دی ہے اس کی وجہ صرف ئی ہے کہ اگر ٹکٹ گالی دے کے ملتی ہے یا اارہ کو آگ لگا کے ملتی ہے تو مجھے یہ ٹکٹ نہیں چاہئے۔ میاں عباد فاروق نے کہا کہ اگر اللہ نے مجھے وقع دیا تو  میں آزاد حیثیت سے اسی حلقہ سے الیکشن لڑوں گا۔

میاں عباد فاروق کی یہ اعترافی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔