ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ان پر دل رنجیدہ ہے، فواد چودھری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہےکہ 9 مئی کے واقعات قابل شرم ہیں، ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں میرا تعلق شہیدوں کے شہر جہلم سے ہے، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ان پر دل رنجیدہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ترجمان ہونے کے ناطے کہہ رہا ہوں واقعات قابل شرم ہیں، تحقیقات ہوں، پی ٹی آئی سمیت جو ملوت ہیں تحقیقات ہونی چاہئیں، ہر وہ شخص جس کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 9 مئی کے واقعات سے رنجیدہ ہے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer