ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کی زیرصدارت رات گئے ہنگامی اجلاس میں بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: PM Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف  کی زیرصدارت را ت گئے حکومتی اتحاد اور سینئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا۔آصف زرداری اور فضل الرحمان وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات اپنے وقت اگست 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر قانونی رائے بھی لیں گے۔ 

اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ  معیشت کے استحکام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔روپے کی قدر کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے۔ اتحادی رہنماؤں نے شہبازشریف کو سخت فیصلوں پر ساتھ دینے کی یقین  دہانی بھی کرائی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor