بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ؛عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ؛عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیا عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے؟ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جہاں حمزہ شہباز نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں وہیں عثمان بزدار بھی میدان میں آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے۔ذرائع  پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔عثمان بزدارکل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور  پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی  ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔منحرف ارکان کی تا حیات نااہلی بھی نہیں ہوگی۔مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال عدالت نے صدر کو واپس بھجوادیا۔ 
سپریم کورٹ  نے اپنے فیصلے میں مزید کہا آرٹیکل 63 اے کی اصل روح ہے کہ سیاسی جماعت کے کسی رکن کو انحراف نہ کرنا پڑے۔ آرٹیکل 63 اے کا مقصد جماعتوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔پارلیمنٹ کو منحرف ارکان سے متعلق قانون سازی کرنی چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer