(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم،پاکستانی عوام کو مبارک ہو،لوٹے فارغ ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری میں پیغام میں اسد عمر نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹے فارغ ہو گئے ہیں، پنجاب حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔
پاکستانی عوام کو مبارک. لوٹے فارغ. پنجاب حکومت کا جواز ختم. وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے.. بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 17, 2022
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ سنادیا ہے جس کے مطابق منحرف اراکین اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، چیف جسٹس نے کہا وقت آگیا ہے کہ منحرف اراکین کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔