ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیوں کے لئے تشویشناک خبر

Lahore,Punjab,diarrhea,patients,increasing
کیپشن: Azadi chawk lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ایک طر ف گرمی کی شدت ،تو ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈائریا قہر ڈھانے لگا ،ہزار وں تصدیق شدہ مریض رپورٹ،محکمہ صحت نے حالات پر قابو پانے کے لئے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسز کو جدید ٹریننگ دینے کے لئے مراسلہ ارسال کردیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ ڈائریا پر قابو پانے کے لئے ڈاکٹر اور نرسز کو جدید ٹریننگ دینا پڑے گی ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ڈائریا کے 9 ہزار تصدیق شدہ جبکہ 78 ہزار 927 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر سے ہزار ں کی تعداد میں کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوسکے۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شدید گرمی کی شدت کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہاہے، ڈائریا سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو متحرک ہونا پڑے گا۔پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص میڈیکل عملہ کو تربیت دی جائے گی ،میو ہسپتال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار میڈیکل عملہ کو تربیت دیں گی۔
طبی ماہرین نے شہریوں سے درخواست کی ہےکہ گرمی میں باہر سے کھانے پینے کی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ،خاص کر ٹھیلے اور ریڑھیوں سے مشروبات کو ترک کردیں۔