ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر پولیمر نوٹ چھاپنے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پولیمر نوٹوں کی چھپائی بیرون ملک نہیں پاکستان میں کی جائے، کابینہ نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے پیش کی گئی ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دیدی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں سافٹ ویئر ایکسپورٹس کا معاملہ ای سی سی کے سپرد کردیا گیا، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
اجلاس میں کابینہ کو ملکی ایکسپورٹس اور امپورٹس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔