ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن فورس کا کریک ڈاؤن،30 ملزم گرفتار

dolphin police action
کیپشن: dolphin police action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر کےمختلف علاقوں میں ڈولفن فورس کا  کریک ڈاؤن،پتنگ بازوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث30 ملزم گرفتار کرلیےگئے۔

لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز  کی ہدایت پر ڈولفن کا پتنگ بازوں و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف جرائم میں ملوث 30ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈولفن فورس کےمطابق شہر بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 16 ملزموں کو  گرفتار کیا گیا  جن سے پتنگیں و ڈور برآمد، ہنجروال،و صوئے آصل سے ناجائز اسلحہ و ہوائی فائرنگ کرنیوالے4 ملزم گرفتار  ہوئے جن کےقبضہ سے اسلحہ، گولیاں و میگزینز برآمد ہوا ہے،ترجمان ڈولفن فورس کےمطابق گلشن اقبال سے 2 پیشہ ور موبائل چور گرفتار کیےگئے جن  کےقبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد، 4 ریکارڈ یافتہ ملزموں سمیت 4عدالتی مفرور گرفتار۔ ملزمان پر چوری، ڈکیتی،سنیچنگ و دیگرسنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو تھانہ شادباغ، گلبرگ، گلشن اقبال،چوہنگ و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔