سٹی42: زیادتی کا شکار گیارہ سالہ بچی انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئی، بچی کی ماں کی عدالت میں انصاف کیلئے دھائی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد ندیم انصاری نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کیس پر سماعت کی۔ صبا بی بی اور اس کی گیارہ سالہ بچی عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست گزار کی جانب سے میاں شمش عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل کا کہنا تھا اٹھارہ سالہ ملزم نے گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی علیشبا کو اس کے کزن نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہو کر انصاف کیلئے فریاد کی۔
ملزم عمر اعجاز کیخلاف تھانہ ہربنس پورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ بچی کی ماں نے استدعا کی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت نے پولیس سے 24 مئی کیلئے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔