ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور آن لائن گیم بالخصوص پب جی نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، جس کی وجہ سے معاشرے پر کافی منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔
پب جی گیم بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات ڈالنے لگی، نوابشاہ میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نویں کلاس کے طالب علم کی خود کشی کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ طالب علم اوشاق علی نے ذراعت میں استعمال ہونے والی جراثیم کش ادویات پی کر خود کشی کی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اوشاق کی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہےجبکہ زہر نکالنے کے لئے کوشش جاری ہے۔