عوام کیلئے خوشخبری، اب ہفتے میں چھ دن مارکیٹیں کھولنے کی اجازت

Markets Open
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد شہر کی چھوٹی، بڑی مارکیٹیں اور بازار کھل گے۔پنجاب حکومت نے کاروباری اوقات کار 2گھنٹے بڑھا دیئے اور ہفتہ کی چھٹی ختم کردی۔ تاجر برادری خوش، تاجر قائدین کہتے ہیں تجارتی سرگرمیاں چلنے سے ہی معاشی حالات اور روزگار کے معاملات بہتر ہوں گے۔

عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کار 2گھنٹے بڑھا دیئے گئے اب تاجر برادری صبح سے لیکر رات آٹھ بجے تک تجارتی سرگرمیاں جاری وساری رکھ سکے گی۔

کاروباری اوقات کار بڑھانے کےساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد نے ہفتہ کی چھٹی ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

انارکلی بازار سمیت شہر بھر کی تاجرقائدین نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا. تاجربرادری نے کاروباری اوقات کار بڑھانے اور ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

آج سے کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد سڑکوں پر معمول کے مطابق رش نظر آیا۔دفاتروں میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی میٹرو سٹیڈو سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی چل پڑی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔