(جنید ریاض)سرونگ سکولز الائنز پاکستان نے حکومت سے 24 مئی سے تعلیمی ادارے کھولنے کے ساتھ ساتھ یکساں قومی نصاب کی پرنٹنگ کیلئے تمام پبلشرز کو این او سی جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین قاضی نعیم انجم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نئے نصاب کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک عرب سوسائٹی میں سرونگ سکولز الائنز پاکستان کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرونگ سکولز الائنز پاکستان نے حکومت سے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے تمام پبلیشرز کو این او سی جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں چیئرمین قاضی نعیم انجم،صدر میاں رضاء الرحمن ،جنرل سیکرٹری جاوید نور تامبڑا اور احمد سعید الحسن نے خصوصی شرکت کی۔
چیرمین قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ حکومت 24 مئی سے پچاس فیصد پالیسی کے تحت بچوں کو چھ روز بلوانے کی اجازت دے، پرائیویٹ سکولز نے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کیا۔انکا کہنا تھا کہ پبلشرز کے کتابیں پرنٹ کرنے سے نیاء نصاب مارکیٹ میں جلددستیاب ہوگا۔صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سنگل نیشنل کریکولم یکم اگست سے پہلے مارکیٹ میں لایا جائے۔
جنرل سیکرٹری جاوید نور تامبڑا خا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی تعداد 2 فیصد سے کم ہے وہاں سکولز کو فی الفور کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں خالد حیات کموکا اور صداقت حسین لودھی، سردار آصف، پروفیسر عتیق، جوہری عرفان، عاصم رفیق اور شیخ زبیر سعید،احمد سعید الحسن اور مہر عاشق سمیت دیگر نے شرکت کی۔