ویب ڈیسک :پاکستان کے اسٹار کرکٹر حسن علی کی بیٹی کی تصیور کے سوشل میڈیا پر چرچے،دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونے لگے۔
تفصیلات کےمطابق حسن علی اور سامیعہ کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے مبارکبادکے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، ذرائع کے مطابق حسن علی کی انڈین نژاد اہلیہ سامیعہ حسن کے ہاں 6 اپریل کو بیٹی کی ولادت ہوئی جبکہ حسن علی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ٹور پر تھے،سامیعہ حسن نے کہا کہ بچے کی ولادت کے وقت میاں بیوی کا ایک ساتھ ہونا اہم ہوتا ہے لیکن حسن علی جنوبی افریقہ میں کھیل رہے تھے، ان کی کمی بہت محسوس ہوتی تھی۔
View this post on Instagram
حسن علی نے بتایا کہ بیٹی کی ولادت کے موقع پر فیملی کے ساتھ نہ ہونے پر افسوس ہے لیکن وطن کے لئے کھیلنا بھی ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام میں نے حلینہ حسن رکھا ہے اور میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں جس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
View this post on Instagram