سٹی42: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد ملک بھر سمیت لاہور میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی،دفاتروں میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج سے کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد سڑکوں پر معمول کے مطابق رش نظر آیا۔دفاتروں میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔لاک ڈاون میں نرمی کے ساتھ ہی میٹرو سٹیڈو سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی چل پڑی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔قبل ازیں پنجاب میں این سی او سی نے محکمہ داخلہ کی لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز مسترد کردی تھی۔
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بحالی کے احکامات کے باوجود اورنج لائن ٹرین نہیں چلائی گئی تھی جس کے باعث مسافر مایوس ہو کر سٹیشن سے واپس چلے گئے تھے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر عید کے دنوں میں رش ہونے کے باعث کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین کو بھی بند کردیا گیا تھا۔عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد میٹرو، سپیڈو تو بحال کر دی گئی ہے، تاہم ٹرین کی سروس تاحال بحال نہیں کی جاسکی تھی۔