ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں بٹ گئے

ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں بٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے آج رات بارہ بجے سے ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا اور کرایوں میں بھی کمی کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب کے عہدیداروں نے بادامی باغ لاری اڈا پر ہنگامی پریس کانفرنس کرکے ٹرانسپورٹ چلانے کااعلان کیا اور کہا کہ  ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔بسوں کو روزانہ ڈس انفیکٹڈ کیا جائے گا، سواریوں کیلئے ماسک پہنا لازمی ہوگا۔

صدر انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن لاہور مرزا شہزادہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ دو ماہ سے بند ہے، ٹرانسپورٹرزاورورکرز مالی مسائل کا شکار ہیں،کل سے ٹرانسپورٹ چلے گی۔انہوں نے بتایا کہ اے سی بس کے کرایہ میں بیس فیصد اور نان اے سی میں 15 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بھی پریس کانفرس میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا جو بس ایس او پیز کی پابندی نہیں کرے گی، بند کر دی جائے گی۔

یاد رہے اس سے قبل  ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے بیس فیصد کرایوں میں کمی کا فیصلہ قبول کرلیا، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا جارہا،حکومت ٹول ٹیکس کی شرح میں کمی کرے.دوسری جانب  پاکستان گڈز  ٹرانسپورٹرز  نے کرایوں میں25 سے تیس فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

 پریس کانفرنس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ  حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے جبکہ  ٹرانسپورٹرز نے بیس فیصد کرایوں میں کمی کا فیصلہ قبول کرلیا، ٹرانسپورٹرز کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریری طور پرآگاہ نہیں کیا جا رہا، اب ہم کو پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ بسیں چلانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ باقی ایس او پیز پر بھی ہم کو آگاہ نہیں کیا گیا پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایس او پی ہم کو تحریری طور پر نہیں دیے جا رہیں ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer