شالامارباغ کے عقب میں غیرقانونی بازار سج گیا

شالامارباغ کے عقب میں غیرقانونی بازار سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) غیر قانونی بازار میں سماجی فاصلہ نظر انداز، پرندے اور جانور فروخت کرنے والوں کے پاس خریداروں کا رش لگا رہا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک طرف تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تین روز کیلئے بازار اور مارکیٹیں بند کر رکھی ہیں جبکہ دوسری طرف شالا مار باغ کے عقب میں جانوروں کی خرید وفروخت کا غیرقانونی بازار لگ گیا، یہاں ملبوسات، انگوٹھیاں اور دیگراشیاء بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ بازار آنے والے خریداروں نے سماجی فاصلے کے احکامات کو بھی نظر انداز کردیا ہے۔

دوسری جانب اہل علاقہ اس بازارکی وجہ سے پریشان ہیں، کہتےہیں کہ یہ بازار غیرقانونی ہے لیکن انتظامیہ خاموش ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس بازار میں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جارہا، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نوٹس لے۔

ادھر لاک ڈاؤن کے تحت انار کلی بازار بھی بظاہر بند شٹر ڈاؤن ہیں مگر انار کلی بازار میں بند دوکانوں کے سامنے عارضی سٹالز سج گئے ہیں۔ انار کلی بازار میں بند دوکانوں کے سامنے کپڑے، جوتوں، ریڈی میڈ گارمنٹس کے سٹالز سج گئے۔ فیملیز نے بھی لاک ڈاؤن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انار کلی بازار کا رخ کیا اور شاپنگ کرتی رہیں۔ 

واجح رہے کورونا وائرس کےباعث شہر میں تین روز تک مکمل لاک کاآج آخری روز ہے، سڑکوں پر ٹریفک کا رش برقرار جبکہ شہری لاک ڈاؤن کے باوجود سفر کرتے دکھائی دیئے۔  عیدالفطر  کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں چار روز نرمی کرکے مارکیٹس کو کھولا گیا لیکن تین روز تک مکمل طور پر بند رکھنےکا بھی اعلان کیا گیا۔