ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لرزہ خیزواردات،دکان پر بیٹھا شخص قتل

لرزہ خیزواردات،دکان پر بیٹھا شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) مغلپورہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ ، گولیاں لگنے سے گیس کی دکان پر بیٹھا 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں، سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کردی۔ ڈکیتی پر ڈکیتی اور دران مزاحمت پر سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ ،شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔

مغلپورہ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں مخالفین کی فائرنگ سے 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول نواب گیس کی دکان پربیٹھاتھا کہ اچانک 4 ملزمان نےفائرنگ کردی، گولیاں لگنے کی وجہ سے مقتول شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، نواب کوہسپتال لے جایاگیا مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ ہوپ روڈ انجن شیڈ میں پیش آیا،مقتول پرپہلےبھی حملہ ہوچکاہے، پولیس نے لاش کومردہ خانے منتقل کردیا اورقتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ شہرمیں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسےسرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان۔ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پررواں سال پندرہ افراد کو   قتل کی گیا،ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاون کےدوران ہی شروع ہوئیں،ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارگیا،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،کاروباری شخصیات سے لےکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلزکی کارروائیوں سےمحفوظ نہیں۔

 صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے، چوریاں، قتل،زیادتی جیسی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ وبرباد ہوکررہ چکا ہے ہر نیا طلوع ہونے والاسورج شام کو غروب ہوتے کئی جانوں کو ساتھ لے جاتا ہے کئی گھروں کی خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer