ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریضوں کو گھروں پر رہنے کی اجازت مل گئی

 کورونا مریضوں کو گھروں پر رہنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ہوم آئسولیشن پالیسی کے تحت ایک ہفتے میں 112کوروناوائرس کے مریضوں کو گھروں پر رہنے کی اجازت دےدی گئی، مزید ڈیڑھ سو مریضوں کو گھر پر آئسولیشن کی اجازت دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو اب تک اڑھائی سو سے زائد درخواستیں ہوم آئسولیشن کیلئے موصول موصول ہوچکی ہیں، ڈیڑھ سو درخواستیں ابھی پراسس کے مرحلے میں ہیں۔ کورونا کے 38 کنفرم مریضوں کو کینٹ میں ہوم آئسولیشن کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سمن آباد ٹاؤن میں 23 ،داتا گنج بخش ٹاؤن میں 21 ،عزیز بھٹی ٹاؤن میں 10 ، نشتر ٹاؤن میں 9 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 6 اور گلبرگ ٹاؤن میں 5 مریضوں کو گھر پر آئسولیشن کی اجازت دی گئی ہے۔

شہر کے تین ٹاونز جن میں شالامار ٹاون، راوی ٹاون اور واہگہ ٹاون شامل ہیں میں کورونا کے کسی بھی مریض کو تاحال ہوم آئسولیشن کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب پنجاب میں ہفتے کو کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 252 ہوگئی۔  صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 383 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14584 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4838 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer