( قذافی بٹ ) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، پنجاب کی سیاست میں متحرک ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں متحرک ہیں، صوبائی وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں عالمگیر خان کھچی بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کو صوبائی سطح پر نقل و حمل میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے واضح کیا۔