سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شمس محمود نے سلیم علی سمیت دیگر تیرہ درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین طویل عرصے سے محکمے میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ان کو ریگولر نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی عدالت کے 25 جنوری 2019 کے حکم پر عمل کیا جا رہا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔