ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما رانا افضل خان کے کیس کی انکوائری کی تفصیلات منظرعام پرآگئی

لیگی رہنما رانا افضل خان کے کیس کی انکوائری کی تفصیلات منظرعام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیگی رہنما رانا افضل خان کے کیس کی انکوائری کی تفصیلات منظرعام پر، سرکاری اراضی کی فروخت پرسابق وزیر اعلی سے مبینہ غیر قانونی فائدہ  لینے کا الزام۔

نیب ذرائع کے مطابق رانا افضل خان کو سابق وزیراعلی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری اراضی کی فروخت میں معاونت کی، ساحل ایسوسی ایٹ کے خلاف محکمہ بورڈ آف ریونیو سے تفصیلات طلبی کا خط منظر عام پرآگیا۔ مراسلے میں سوال کیا گیا کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے سرکاری اراضی پرائیویٹ ٹریٹی کے ذریعے ساحل ایسوسی ایٹ کو کس صورت فروخت کرائی، مذکورہ کیس میں سرکاری اراضی کی فروخت پر پابندی میں رعایت کس قانون کے تحت برتی گئی۔

سرکاری اراضی کی فروخت کیلئے دیئے جانے والےاشتہار کی تفصیلات بھی محکمہ بورڈ آف ریونیو سے مانگی گئیں، رانا افضل کو نیب نے گزشتہ روز طلب کیا تھا تاہم انہوں نے28 مئی تک پیش نہ ہونے کی معذرت کرلی تھی۔   

Shazia Bashir

Content Writer