ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طاقت کے نشہ میں یہ لوگ دھرتی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں:آصف علی زرداری

طاقت کے نشہ میں یہ لوگ دھرتی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں:آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 سال اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیات کرتے رہے ہے، چھانگا مانگا کی سیاست کا آغاز بھی انہوں نے ہی کیا۔

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مفاہمت کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اقتدار کے لیے ملکی سالمیت داؤ پر لگا دی، طاقت کے نشہ میں یہ لوگ دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد ہوسکتا ہے: آصف زرداری
آصف زرداری نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے۔ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دلانی۔ ان کی غلطیاں یاد دلا کر معاف کرنا ہے۔ طاقت کے نشے میں کوئی دھرتی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ کچھ لوگ اقتدار کی وجہ سےپاگل ہو چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور آئیں گے

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا  پاکستان پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے رکن چودھری منور انجم کو فون، انکی خیریت دریافت کی۔

سٹی 42نیوزکے مطابق مطابق چوہدری منور انجم پیر کی رات شادمان انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ شادمان انڈر پاس میں ایک موٹر سوار کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، منور انجم کو فوری سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں چہرے اور ہونٹوں کی سرجری کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔ آصف علی زرداری نے انکی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔