ابوبکرارشد:اسلام پورہ حیدر روڈ کے علاقہ میں گزشتہ پانچ روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، اہل علاقہ کا متعلقہ محکمے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکمہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پانچ روز سے اُن کے علاقہ میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہے، پانی کے حصول کے لئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اہل علاقہ نے متعلقہ محکمہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے ایم پی اے ماجد ظہور اور متعلقہ محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان میں اس فلٹریشن پلانٹ کو بحال کروایا جائے۔