ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت داخلہ نے امیگریشن افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزارت داخلہ نے امیگریشن افسران کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: امیگریشن افسران کے لیے بڑی خوشخبری، وزارت داخلہ نے بیس انسپکٹرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ نوٹی فیکشن کے مطابق بیس انسپکٹرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی۔  

امیگریشن ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عرصے سے ترقیوں کا انتظار کرنے والے انسپکٹرز کو عید سے پہلے خوشخبری سُنا دی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والے نوٹی فیکشن کے مطابق بیس انسپکٹرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ترقی پانے والے امیگریشن انسپکٹرز میں طارق مسعود ملک، رئیس باجوہ، شواز خان، عدیل عباس، احمر سندھو، ریاض خان، محمد حنیف، شاہد حبیب، محمد طارق، فاروق لطیف، سراج الدین پنور، محمد احمد، محمد ریاض، زاہد محمود، شیراز احمد، وسیع اللہ بھٹی، ساجد امین، اجمل سندھو، عبدالرؤف، اجمل سندھو، شعیب ہارون شامل ہیں جو اب انسپکٹرز سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پروموٹ ہو چکے ہیں۔ ترقی پانے والے امیگریشن افسران اور دوست احباب کی جانب سے سب کو مُبارکباد کے پیغامات بھی پہنچائے ہیں۔