رمضان المبارک میں عدالتوں کے اوقات کار بھی تبدیل

رمضان المبارک میں عدالتوں کے اوقات کار بھی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) رمضان المبارک میں لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں آج سے نئے عدالتی اوقات کار کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔رمضان المبارک ہمدردی وغم خواری کا مہینہ ہے: طاہر القادری

نئے اوقات کار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل نشست اور علاقائی بنچ پر صبح 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔ جبکہ 11 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز عدالتی اوقات صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے دفتری اوقات ساڑھے 8 بجے سے اڑھائی بجے تک ہوں گے۔

خبر پڑھیں۔۔اربوں روپےکے کرپشن کیس میں نیشنل بینک کا وائس پریذیڈنٹ گرفتار

رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے 2 بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کیسز کی سماعت ہو گی۔