ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 4 پتنگ فروش، 10 پتنگ باز گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 پتنگ فروش اور 10 پتنگ باز گرفتار کر لئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ٹیم کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی، ملزموں نے 2 پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔ گرفتار ملزمان سے 700 تیار پتنگیں اور درجنوں چرخیاں ڈور برآمد ہوئیں۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیے گئے۔ مقدمات میں پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے، کار سرکار میں مداخلت، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی جانب سے نواں کوٹ پولیس ٹیم کو شاباشی دی گئی۔