ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کےخلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف

مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کےخلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف
کیپشن: Khawaja Asif, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی جماعت ایسی نہیں جس نے بےنامی اکاؤنٹ بنائے ہوں، اس جماعت سے منسلک لوگ بیرون ملک بیٹھ کر زہریلا پراپیگنڈہ کررہےہیں۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہمارے محسن ہیں۔ میرعلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتاہوں۔ مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کےخلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ملکی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت یا شخص نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔ یہ جماعت بےنامی ہوچکی ہے،اس کا کوئی سربراہ نہیں۔ معلوم نہیں یہ تحریک انصاف ہے،سنی اتحاد یا ایم ڈبلیو ایم۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ ان کے لیڈر کی جیل میں ہر خواہش پوری ہو رہی ہے پھر بھی شکوے،شکایتیں۔ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ان سے اقتدار گیا۔ 
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ غزہ پر قومی اسمبلی میں قرار داد کی مخالفت کی گئی۔ غیرمسلم ممالک اور افراد نے غزہ پر مسلمانوں سے زیادہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات سے امید ہوئی تھی کہ یہ ملکی سیاست میں آگے بڑھیں گے۔