(وقاص احمد)لیاقت آباد کے علاقے میں ون ویلرز کی پولیس پر فائرنگ،فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ون ویلرز نے پیکو روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔زخمی رکشہ ڈرائیور علی عباس کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا کے مطابق پولیس زیر علاج رکشہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت پیکو روڈ پر ون ویلرز نے ادھم مچا رکھا تھا ۔ون ویلنگ اور فائرنگ کرنے والا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔