(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے،عدالت نے24 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہا کہ خان صاحب آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو بہت سے مسائل حل ہوں گے،عمران خان نے کہاکہ آپ نے بچا لیا آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا، مسئلہ یہ ہے کہ اتنے زیادہ مقدمات ہو گئے ہیں ،سمجھ نہیں آرہا کہاں پیش ہونا ہے۔