24 نیوز: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ نے جو ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کی منڈی لگائی ہے میرا خِیال ہے کہ عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرد یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاوس ایکسپوز ہو چکا ہے۔ سندھ کا پیسہ خریدوفروخت کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔