پارہ ہائی ،مارچ  میں جون  جیسی گرمی ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

hot weather lahore
کیپشن: hot weather
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  فہد چودھری+علی رامے: شہر میں سورج کا پارہ ہائی ، درجہ حرارت 36 درجے سنیٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،  مارچ میں جون جیسی آگ برسنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق شہر کا موجودہ  درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 22 ڈگری  سنٹی گریڈ رہے گا۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سن گلاسسز اور چھتری کے استعمال کی ہدایت  کی گئی ہے ماہرین کا کہنا ہے شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں گرمی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں بچوں کو اور خود کو ڈی ہائیڈریٹ نہ ہونے دیں۔ بار بار پانی پئیں ذیادہ سے ذیادہ پانی کا استعمال کریں ۔ باہر جانے کی صورت میں سر پرکپڑا رکھیں ۔ اسی طرح  شدید گرمی  اور ہیٹ ویو کے پیش نظر بے زبان جانوروں اور معصوم پرندوں کا بھی خیال رکھیں، چھتوں پر پانی کے برتن رکھیں۔

شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ  کیا گیا ہے ، اسی طرح بارش کے حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

دوسری طرف صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے  خالد محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ دس روز تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا  جبکہ جمعہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد مارچ کے مہینے میں غیر معمولی حد تک  درجہ  حرارت بڑھا ہے  اس حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت اچانک سے بڑھا ہے ، تاریخ میں اس سے پہلےمارچ کے مہینے میں پہلے کبھی بھی درجہ  حرارت اس حد تک نہیں گیا ۔ بارشیں نہ ہونا بھی موسم کی شدت میں اضافے کی وجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم میں بڑھتے ہوئے درجہ  حرارت کو مد نظر رکھتے سکولوں میں چھٹیاں ابھی نہیں دے سکتے ۔والدین احتیاط کریں اور بچوں کو  گرمی سے بچائیں۔